کروشیا میں طیارہ گرکر تباہ، تمام مسافرہلاک - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

30 مئی، 2022

کروشیا میں طیارہ گرکر تباہ، تمام مسافرہلاک

کروشیا: کروشیا میں ہفتے کے آخر میں ریڈار   کی پہنچ سے غائب ہونے والے چھوٹے طیارے کا ملبہ مل گیا ہے، طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ سول ڈیفنس ٹیموں کے سربراہ دمیر ٹروٹ نے کہا کہ سرچ ٹیم کو وسطی کروشیا میں بروکنیک کے قریب سیسنا 182 طیارہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹروٹ نے کہا، جیسے ہی جہاز کو اوپر سے (ڈرون سے)دیکھا گیا، سرچ ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ بدقسمتی سے تمام مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ ٹروٹ نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شہریت ظاہر نہیں کی۔

سرکاری HRT ٹیلی ویژن نے کہا کہ ان افراد میں ایک سوئٹز لینڈ کا شہری ہے، دو جرمن اور ایک کروشین شہری شامل ہے۔ یہ طیارہ اتوار کو سپلٹ کی ایڈریاٹک سمندری بندرگاہ سے جرمنی کی طرف ٹیک آف کرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ علاقے میں موسم خراب تھا اور پائلٹ نے حادثے سے قبل مدد کی اپیل بھیجی۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں