![]() |
جموں:جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی ) نے منی لانڈرنگ معاملہ میں سمن بھیجا ہے ۔ ای ڈی نے انہیں پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ سمن میں انہیں 15 مارچ کو ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔ اس سے پہلے ای ڈی نے جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کی 11.86 کروڑ کی جائیدا کو ضبط کرلیا تھا ۔
فاروق عبداللہ نے ای ڈی کے اس حکم کو چیلنج کیا ہے ، جس میں ایجنسی نے مبینہ منی لانڈرنگ کے ایک معاملہ میں تقریبا 12 کروڑ روپے قیمت کی ان کی رہائشی اور کمرشیل املاک ضبط کی ہے ۔ فاروق عبداللہ ے ای ڈی کے حکم کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں بدھ کو چیلنج کیا
ای ڈی نے الزام لگایا ہے کہ فاروق عبداللہ 2001 سے 2011 تک جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر رہے اور اس دوران انہوں نے اپنے عہدہ کا غلط استعمال کیا اور تقرریاں کیں تاکہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے زریعہ انسپانسرڈ فنڈ میں ہیراپھیری کی جاسکے ۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں