جنیوا :عالمی ادارہ صحت نے جانسن اینڈ جانسن کی سنگل ڈوز کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی ہے۔اس طرح یہ تیسری ویکسین بن گئی ہے جس کی منظوری عالمی ادارہ صحت نے دی ہے،اس سے قبل فائزر/بائیو این ٹیک کی ویکسین اور آکسفورڈ/ایسٹرازینیکا کی تیار کردہ ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔عالمی ادارہ صحت کی جانب سےجانسن اینڈ جانسن کی ویکسین کی منظوری دیئےجانےکےبعدعالمی سطح پرکوروناویکسینز کی فراہمی کے لیےاضافی50 کروڑ خوراکیں کوویکس پروگرام کو مل سکیں گی۔خیال رہے کہ کوویکس پروگرام کی سربراہی مشترکہ طور پرعالمی ادارہ صحت، گیوی ویکسین الائنس، کولیشن آف اپڈیمیک پریپئرڈنس انوویشنز (سی ای پی آئی) کر رہے ہیں،اس کا مقصد غریب اور ترقی پذیر ممالک میں کووڈ کی روک تھام کے لیے ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں