نئی دہلی: صحت اور خاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آگرہ کے آئی سی ایم آر – این جے آئی ایل اور او ایم ڈی میں کووڈ – 19 کی تشخیص کی نئی سہولیات سے لیس نئی ریسرچ بلڈنگ دیسیکن بھون کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر آئی سی ایم آر کے ڈائریکٹر جنرل اور صحت سے متعلق تحقیق کے محکمے کے سکریٹری پروفیسر بلرام بھارگو بھی موجود تھے۔
یہ عمارت مویشیوں پر تجربات ، کووڈ – 19 تشخیص ، مختلف مائیکوہیکٹریو کے پوری جینوم سکوینسنگ ٹی بی کی روک تھام کی دوا تیار کرنے کے لیے طبی جڑی بوٹیوں سے حاصل کی گئی اقسام اور فائٹو کیمیکل جیسے تحقیقی کاموں کے لیے وقف ہے۔
کووڈ – 19 کی تشخیص کی لیباریٹری کی صلاحیت تقریباً 1200 نمونوں کی روزانہ جانچ کی ہے۔ یہ کووڈ تشخیص لیب بایو سیفٹی لیبل –II (بی ایس ایل I) کیبینٹ، خود کار آر این اے ایکسٹریکٹر اور بروقت پی سی آر مشینوں سے لیس ہے ۔ جس کی بنیاد پر تشخیص کے نتائج ایک دن کے اندر اندر بتائے جا سکتے ہیں۔
وزیر موصوف نے کووڈ – 19 وبا کے دوران کیے گئے کام پر آئی سی ایم آر کے ڈی جی کی تعریف کی جس سے مستقبل میں انفیکشین سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام اور ان سے نمٹنے میں مدد مل سکتی ہے۔ وزیر موصوف نے 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کا نشانہ حاصل کرنے کے لیے ٹی بی کی تشخیص اور علاج میں آئی سی ایم آر کے تئیں کوششوں کی بھی تعریف کی۔ 2025 تک ٹی بی کے خاتمے کا خواب وزیراعظم جناب نریندر مودی کا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں