ہندوستان کی تعمیر نو کے تئیں وقف تھی۔ انہوں نے سوامی چدبھوانند پر سوامی وویکا نند کے مدراس لیکچر کا اثر پڑا، جس میں انہوں نے قوم کو ترجیح دینے اور لوگوں کی خدمت کرنے کی ترغیب دی تھی۔ ایک جانب سوامی چدبھوانند سوامی وویکانند سے متاثر تھے، دوسری جانب اپنے اچھے کاموں سے دنیاکوتحریک دیتے رہے۔ انہوں نے سماج کی خدمت، صحت اور تعلیم کے شعبے میں کئے گئے کاموں کے لئے سوامی چدبھوانند کے اچھے کاموں کوآگے بڑھانے کے لئے مسٹر رام کشن مشن کی تعریف کی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ گیتا کی خوبصورتی اس کی گہرائی، تنوع اور لچکدار پن میں ہے۔ آچاریہ ونوبا بھاوے نے بھگوت گیتا کا ذکر ماں کے طور پر کیا ہے، جو بچے کی غلطی پر اسے اپنی گود میں لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی، لوک مانیہ تلک، شاعر سبرا منیم بھارتی جیسے عظیم لیڈر گیتا سے متاثر ہوئے۔ گیتا ہمیں سوچنے کے لایق بناتی ہے، سوال کرنے کے لئے تحریک دیتی ہے، بحث کی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور ہمارے ذہن کو کھلا رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی شخص گیت سےمتاثرہے،وہ رویہ سے رحم دل اور جمہوری مزاج کا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں