دنیا میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئےکی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

10 مارچ، 2021

دنیا میں ایک دن میں کورونا وائرس کے ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئےکی


 واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے دنیا میں کووڈ-19کے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11.75 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے تین لاکھ 60 ہزار 245 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دنیا میں کووڈ-19متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11،75،08،425 ہوگئی۔

یاستہائے متحدہ امریکہ ، ہندوستان ، برازیل اور روس دنیمیں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں ، اور ان تمام ممالک میں کوڈ ویکسین کی ویکسی نیشن مہم بڑے پیمانہ چل رہی ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں