ممتا بنرجی نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔سونار بنگلہ کا خواب ہم پورا کریں گے:مودی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 مارچ، 2021

ممتا بنرجی نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔سونار بنگلہ کا خواب ہم پورا کریں گے:مودی

 کلکتہ :وزیرا عظم نریندر مودی نے آج بنگال میں اسمبلی انتخابات کےلئے مہم کا باضابطہ کا آغاز کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو ’’ہم سونار بنگلہ ‘‘ کی تعمیر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ریاست میں تبدیلی لانے کا جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے دھوکہ دیا ہے اور اعتماد کو توڑا ہے ۔

وزیرا عظم نریندر مودی نے کلکتہ کے بریگیڈ میدان میںبی جے پی کی عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سونا ر بنگلہ ‘‘ کا خواب پورا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ میں بنگال کی ترقی، سرمایہ کاری ، بنگال کے ثقافت کی حفاظت اور تبدیلی کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگلے 25سال بنگال کےلئے بہت ہی اہم جب ہندوستان 100ویں یوم آزادی منائے گی اس وقت بنگال ملک کی قیادت کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بنگا ل میں جمہوریت تباہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج عوام میں پولس اور انتظامیہ کا اعتماد ختم ہوچکا ہے ۔ہم وعدہ کرتے ہوئے لوگوں کے اعتماد کو بحال کریں گے ۔اقربا پروری اور خاندانی حکمرانی کا سلسلہ ختم کیا جائےگا ۔

ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ لوگوں نے دیدی کو منتخب کیا تھا مگر دیدی نے بھتیجے کو تھوپ دیا ۔بنگال کے عوام آپ سے صرف ایک ہی سوال پوچھ رہے ہیںکہ ریاست کے معاملات وزیر اعلیٰ کے بھتیجے کیوں چلا رہے ہیں ۔مودی نے کہا کہ تشدد کی وجہ سے ریاست کی ترقی روک چکی ہے ممتا بنرجی ماں ، ماٹی اور مانش کے نام تشدد پھیلارہی ہیں ۔ سڑکوں اور گھروں میں ماؤں پر حملہ کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں ، ایک 80 سالہ والدہ پر ڈھائے جانے والے ظلم نے پورے ملک کو اپنا ظالمانہ چہرہ دکھایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کا کھیل ختم ہوچکا ہے ۔لوگ اب بی جے پی کو وٹ دیں گے انہو ں نے کہا کہ تولا بازی اور سنڈیکٹ کا راج ختم کرکے دم لیں گے ۔ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں گھوٹالے کی وجہ سے ریاست کی ترقی روک گئی ہے ۔

وزیر اعظم نے ممتا بنرجی کے نندی گرام سے انتخاب لڑنے ککلکتہ :وزیرا عظم نریندر مودی نے آج بنگال میں اسمبلی انتخابات کےلئے مہم کا باضابطہ کا آغاز کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو ’’ہم سونار بنگلہ ‘‘ کی تعمیر کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ریاست میں تبدیلی لانے کا جو وعدہ کیا تھا اس کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے ۔انہوں نے لوگوں سے دھوکہ دیا ہے اور اعتماد کو توڑا ہے ۔

وزیرا عظم نریندر مودی نے کلکتہ کے بریگیڈ میدان میںبی جے پی کی عظیم ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’سونا ر بنگلہ ‘‘ کا خواب پورا ہوگا ۔انہوںنے کہا کہ میں بنگال کی ترقی، سرمایہ کاری ، بنگال کے ثقافت کی حفاظت اور تبدیلی کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اگلے 25سال بنگال کےلئے بہت ہی اہم جب ہندوستان 100ویں یوم آزادی منائے گی اس وقت بنگال ملک کی قیادت کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ بنگا ل میں جمہوریت تباہ ہوچکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج عوام میں پولس اور انتظامیہ کا اعتماد ختم ہوچکا ہے ۔ہم وعدہ کرتے ہوئے لوگوں کے اعتماد کو بحال کریں گے ۔اقربا پروری اور خاندانی حکمرانی کا سلسلہ ختم کیا جائےگا ۔

ممتا بنرجی کی تنقید کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ لوگوں نے دیدی کو منتخب کیا تھا مگر دیدی نے بھتیجے کو تھوپ دیا ۔بنگال کے عوام آپ سے صرف ایک ہی سوال پوچھ رہے ہیںکہ ریاست کے معاملات وزیر اعلیٰ کے بھتیجے کیوں چلا رہے ہیں ۔مودی نے کہا کہ تشدد کی وجہ سے ریاست کی ترقی روک چکی ہے ممتا بنرجی ماں ، ماٹی اور مانش کے نام تشدد پھیلارہی ہیں ۔ سڑکوں اور گھروں میں ماؤں پر حملہ کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں ، ایک 80 سالہ والدہ پر ڈھائے جانے والے ظلم نے پورے ملک کو اپنا ظالمانہ چہرہ دکھایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس کا کھیل ختم ہوچکا ہے ۔لوگ اب بی جے پی کو وٹ دیں گے انہو ں نے کہا کہ تولا بازی اور سنڈیکٹ کا راج ختم کرکے دم لیں گے ۔ممتا بنرجی کے دور اقتدار میں گھوٹالے کی وجہ سے ریاست کی ترقی روک گئی ہے وزیر اعظم نے ممتا بنرجی کے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے اپنی اسکوٹی بھوانی پور میں نندی گرام کی طرف موڑی لیا ہے ۔اگر دیدی کی اسکوٹی کا گرنانندی گرام میں ہی مقصود ہے تو میں کیا کرسکتا ہوں ۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے گزشتہ ہفتے اسکوٹی کے ذریعہ تیل کے بڑھتے ہوئے دام کی مخالفت کی تھی ۔

مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ریاست میں علاحدہ پسند طاقتوں کی پرورش کی پے ۔مذہبی بنیاد پر تقسیم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج ہرطرف کمل کھل رہا ہے اور امید ہے کہ بنگال میں بھی کمل کھلے گا ۔خیال رہے کہ بنگال میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد مودی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

294 نشستوں والی اسمبلی کے انتخابات آٹھ مرحلوں میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک ہونے والے ہیں اور اس کے نتائج 2 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔

ے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے اپنی اسکوٹی بھوانی پور میں نندی گرام کی طرف موڑی لیا ہے ۔اگر دیدی کی اسکوٹی کا گرنانندی گرام میں ہی مقصود ہے تو میں کیا کرسکتا ہوں ۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے گزشتہ ہفتے اسکوٹی کے ذریعہ تیل کے بڑھتے ہوئے دام کی مخالفت کی تھی ۔

مودی نے کہا کہ ممتا بنرجی نے ریاست میں علاحدہ پسند طاقتوں کی پرورش کی پے ۔مذہبی بنیاد پر تقسیم کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ آج ہرطرف کمل کھل رہا ہے اور امید ہے کہ بنگال میں بھی کمل کھلے گا ۔خیال رہے کہ بنگال میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے کے بعد مودی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

294 نشستوں والی اسمبلی کے انتخابات آٹھ مرحلوں میں 27 مارچ سے 29 اپریل تک ہونے والے ہیں اور اس کے نتائج 2 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں