ممتابنرجی کے پاؤں میں لگی چوٹ، ٹی ایم سی نے حملے کا لگایا الزام، الیکشن کمیشن نے طلب کی رپورٹ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

11 مارچ، 2021

ممتابنرجی کے پاؤں میں لگی چوٹ، ٹی ایم سی نے حملے کا لگایا الزام، الیکشن کمیشن نے طلب کی رپورٹ



مغربی بنگال
:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی زخمی ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ  نندی گرام میں ایک دو دن رکنے کے منصوبے سے تھیں لیکن پاؤں میں چوٹ لگنے کے بعد وہ فورا کولکتہ لوٹ رہی ہیں۔ بدھ کو ممتا بنرجی نے نندی گرام سے اپنا انتخابی پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس درمیان الیکشن کمیشن نے اس واقعے کو لیکر جانکاری مانگی ہے۔  ممتا بنرجی نے کہا کہ جب وہ اپنی کار کے پاس کھڑی تھیں انہیں کچھ لوگوں نے کار میں دھکا دیا جس کی وجہ سے ان کے پاؤں میں چوٹ آئی۔ ممتا کے پاؤں میں چوت لگنے کے بعد ترنمول کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ بنرجی پر حملہ کیا گیا۔ حالانکہ حملے کے پیچھے کون ہےَ ٹی ایم سے نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن سے اس بارے میں شکایت کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتا کو کولکتہ جاتے وقت راستے میں ہسپتال لے جایا جا سکتا ہے۔

دوسری طرف ، ممتا پر مبینہ حملے کی خبر کے بعد ، مغربی بنگال کے بی جے پی کے نائب صدر ارجن سنگھ نے کہا ، "کیا یہ طالبان ہیں کہ ان کے قافلے پر حملہ ہوا ہے؟ پولیس کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ رہتی ہے۔ ان کے پاس کون جاسکتا ہے؟ "4 آئی پی ایس افسران ان کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہیں اور یقینا ان کو معطل کردیا جانا چاہئے۔ حملہ آور اچانک غائب نہیں ہوں گے۔ انہیں پکڑا جانا چاہئے۔ ممتا بنرجی ناٹک کررہی ہیں۔قابل غور ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اپنے سیاسی پروگرام کے ایک قبائلی خاندان کے گھر جاکر انکے کچن میں کھانا بناتے ہوئے نظر ائی تھیں ۔اب جب ممتا بنرجی نندی گرام میں اپنے پرچہ نامزدگی داخل کرنے گئی تو انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے ایک چائے اسٹال پر جاکر لوگوں کو چائے سرو کرتی دیکھی گیئں۔ وزیر اعلیٰ کو چائے پیشِ کرتے دیکھ کر لوگوں کی بھیڑ وہاں جمع ہوگئی۔ لوگوں نے وزیر اعلیٰ کے اس انداز کو کافی پسند کیا اور نندی گرام سے وزیر اعلیٰ کی امیدواری پر خوشی کا بھی اظہار کیا۔

ملک کی سیاست میں چائے پر چرچا نئی بات نہیں ہے وزیر اعظم نریندر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد انکے چائے بیچنے سے لیکر وزیر اعظم تک کے سفر کو کافی سراہا گیا ہے۔ عام لوگوں میں وزیر اعظم کی جدوجہد کو مقبولیت ملی تقویت ملی۔ کہا جاتا ہے کہ وزیر اعظم کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ ان کی زندگی کی جدوجہد ہے وزیر اعلیٰ


ممتا بنرجی نے بھی سیاست کی اس کڑی کو اپناتے ہوئے چائے دکان پر چائے سرو کرکے لوگوں کے قریب ہونے کی کوشش کی۔نندی گرام کے لوگ وزیر اعلیٰ کو اپنے درمیان چائے پیشِ کرے دیکھ حیران رہ گئے وزیر اعلی نے خود کو بنگال کے عوام سے قریب بتاتے ہوئے کہا کہ میں یہاں سبھوں کے لئے کچھ کرنے ائی ہوں مجھے یقین ہے کہ لوگ صد فیصد میرے ساتھ ہیں۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں