کواڈ اجلاس کی تیاریاں زوروں پر، ہند بحر الکاہل خطے میں چین کے خلاف بنائی جائے گی حکمت عملی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

8 مارچ، 2021

کواڈ اجلاس کی تیاریاں زوروں پر، ہند بحر الکاہل خطے میں چین کے خلاف بنائی جائے گی حکمت عملی


 بیجنگ: کواڈ ممالک چین کی جارحیت کے خلاف کمر بستہ ہیں ، پہلی بار ، سربراہی کانفرنس کی سطح پر ہندوستان ، امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا کے اتحاد کے طور پر پہچان بنا چکا کواڈ گروپ کا سب سے بڑا اجلاس ہونے جارہا ہے،  جس کی تیاریاں زور و شور سے چل ر ہی ہیں۔ اس اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی ، امریکی صدر جو بائیڈن ، جاپانی وزیر اعظم یوشیہدے  سُگا اور آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن شریک ہوں گے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے بھی کواڈ کانفرنس کی تصدیق کردی ہے۔ 

فروری میں کواڈ کے ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اس بات کا اشارہ کیا گیا  تھا کہ امریکی صدر بائیڈن بھی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرح ، کواڈ کی کشتی پر  انڈو -  پیسیفک (ہند بحر الکاہل کو )عبور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چار ممالک کے سربراہان کی اس کانفرنس کے بعد ، ماہرین کا خیال ہے کہ جیو سیاست میں کواڈ کے اثرات واضح طور پر نظر آئیں گے۔   چار ممالک کی حکومتیں کواڈ کی اس کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ یہ کانفرنس کب ، کہاں اور کیسے ہوگی اس کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے پہلی  بار ہو رہی ایسی کانفرنس کو انڈو - پیسیفک ( ہند بحر الکاہل خطہ )میں امن و استحکام کے لئے بہت اہم قرار دیا۔

 آسٹریلیائی وزیر اعظم چاہتے ہیں کہ چاروں رہنما ایک ساتھ بیٹھ کر اس پر تبادلہ خیال کریں ، جبکہ امریکی انتظامیہ رواں ماہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کانفرنس کے حق میں ہے۔ جانکاروں کے  مطابق  اگر یہ چار رہنما ایک ساتھ کانفرنس کرنے پر راضی ہوتے  ہیں تو ، مستقبل قریب میں  جون مہینے میں برطانیہ میں ہونے والے  جی 7 پلس(گروپ آف سیون ایک موقع ہوسکتا ہے ، جب تمام رہنما وہاں موجود ہوں گے۔ اسی کے ساتھ ، ماضی میں چین کی  بوکھلاہٹ   پہلے ہی دکھ چکی ہے ۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اسے چین کے خلاف ایشین ناٹو نما محور قرار دیا ہے۔

 


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں