طویل لاک ڈاون کے بعد برطانیہ میں سوموار سے سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 مارچ، 2021

طویل لاک ڈاون کے بعد برطانیہ میں سوموار سے سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا

 

لندن : برطانیہ میں طویل لاک ڈاؤن کے بعد پیرسے سکول کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کو مرحلہ وار کھولنے کے حکومتی اعلان کے  بعد   پہلے فیز میں سکولوں کو کھولا جا رہا ہے ۔  جس کے تحت 8 مارچ کو  پرائمری اور سیکنڈری سکول کھول دیے جائیں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بچوں کو آن لائن تعلیم دی جا رہی تھی۔  سکول کھولنے کے حکومتی اعلان کے بعد والدین نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ سکول کھلنے کے بعد بچوں کے ہفتے میں دوبار کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے تاکہ حفظان صحت کے اصولوں کو یقینی بنایا جاسکے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں