اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

10 مارچ، 2021

اپوزیشن کے ہنگامہ کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی


 نئی دہلی: لوک سبھا میں کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ممبروں نے بدھ کے روز کسانوں اور مہنگائی کے معاملے پر جم کر ہنگامہ کیا ، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ملتوی دوبار ملتوی کرنے کے بعد دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی پریزائڈنگ آفیسر میناکشی لیکھی نے دوبار ملتوی ہونے کے بعد ڈھائی بجے ایوان کی کارروائی شروع کی تو اپوزیشن ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں آئے اور نعرے بازی شروع کردی۔ شور ارابے کے درمیان انہوں نے بجٹ 2021-22 کے تحت وزارت ریلوے کے تحت گرانٹ کے مطالبات پر بحث شروع کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رام کرپال یادو کا نام پکارا۔ ادھر ایوان میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کسانوں کا معاملہ اہم ہے اور اس پر تبادلہ خیال کیا جانا چاہئے۔ پریذائڈنگ آفیسر نے کہا کہ کانگریس اور دیگر جماعتیں اس پر تبادلہ خیال نہیں کرنا چاہتی ہیں اور انہوں نے ہنگامہ کھڑا کرنے کا متبادل منتخب کیا ہے ، پھر اس پر کیسے بات چیت کی جاسکتی ہے۔

مسٹر چودھری کچھ کہتے کہ اسی اثنا میں ، مسٹر رام کرپال یادو نے کانگریس کی حالت کے بارے میں کچھ کہا جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان نوک جھونک ہوگئی لیکن محترمہ لیکھی نے مسٹر یادو کو تلخ لہجے میں صرف ریلوے بجٹ پر بات کرنے کی ہدایت کی۔ مسٹر یادو شور کے درمیان بولتے رہے لیکن اپوزیشن ارکان نے ہنگامہ جاری رکھا، جس کے پیش نظر پریذائیڈنگ آفیسر نے ایوان کی کارروائی پیر کی صبح تک ملتوی کردی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں