کیا مہاراشٹر میں پھر لگے گا لاک ڈاؤن؟ ادھو حکومت کی ریویو میٹنگ میں ہوگا فیصلہ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

9 مارچ، 2021

کیا مہاراشٹر میں پھر لگے گا لاک ڈاؤن؟ ادھو حکومت کی ریویو میٹنگ میں ہوگا فیصلہ


 ممبئی: مہاراشٹر میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ادھو ٹھاکرے حکومت جلد ہی ریویو میٹنگ کرسکتی ہے۔ اس میٹنگ میں ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ وبا پر کنٹرول کے لئے کیا اقدامات کئے جائیں۔  ذرائع کے حوالے سے خبر ملی ہے کہ ریاست میں ایک بار پھر لاک ڈاون بھی لگایا جاسکتا ہے۔

حالانکہ کہا جا رہا ہے کہ پورے ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا منصوبہ نہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد میں کمی لانے کے لئے سبھی راستے تلاش رہی ہے۔ اب ریویو میٹنگ کے بعد ہی واضح ہوپائے گا کہ آگے کس طرح کے قدم اٹھائے جائیں گے۔ حادثات کی اطلاعات رکھنے والے سینئر افسران کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے جلد ہی ریاست کی عوام کو خطاب بھی کرسکتے ہیں،

کیا بولےوزیر اسلم شیخ؟ 

اس درمیان وزیر اسلم شیخ نے کہا ہے کہ کورونا ضابطہ توڑنے کے سبب لوگوں پر جرمانہ لگایا جا رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کو یہ جرمانہ لگانے کے لئے اور مضبوط بنایا جارہا ہے۔ اگر اسی طرح نئے کورونا معاملوں کی تعداد بڑھتی رہی تو شہر میں سب سے پہلے نائٹ کلبوں کو بند کیا جاسکتا ہے۔ اسلم شیخ نے کہا ہے کہ نائٹ کرفیو کے اعلان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ لوگوں کو اس وقت اضافی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہی تھی یہ بات

واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے ریاست میں کورونا وائرس انفیکشن بڑھنے کے درمیان لاک ڈاون کے خدشات پر ادھو ٹھاکرے نے کہا تھا، ’ریاست میں لاک ڈاون نہیں لگے گا۔ میں نہیں چاہتا کہ لوگوں کی روزی روٹی پر بحران آئے‘۔ بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے کہا، ’ہم نے طبی سہولیات کو چوکنا کیا ہے، سدھارا ہے، اگر کوئی مجھے کھلنائک کہتا ہے تو میں ا کی پرواہ نہیں کرتا۔ اپنی ریاست کے لوگوں کی ذمہ داری میری ہے‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں