وزیراعظم کے پاس کسانوں کے مسئلے کے حل کےلئے وقت نہیں : شرد پوار - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

7 مارچ، 2021

وزیراعظم کے پاس کسانوں کے مسئلے کے حل کےلئے وقت نہیں : شرد پوار



 رانچی: نشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سپریمو شرد پوار نے ملک بھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے خلاف این سی پی کی شکل میں عوام کو ایک متبادل پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے پاس قریب ہزار کلومیٹر دور مغربی بنگال جانے کا تو قت ہے لیکن کسانوں کے مسئلوں کے حل کےلئے ان کے پاس بالکل وقت نہیں ہے۔

مسٹر پوار نے آج رانچی کے ہرمو میدان میں پارٹی کے ایک روزہ ریاستی سطح کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے پاس مغربی بنگال جانے کا تو وقت ہے،لیکن تحریک کرنے والے کسانوں سے ملنے کا وقت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی سرحد ہر ہریانہ ،اترپردیش ،راجستھان سمیت دیگر ریاستوں کے کسان 100 دنوں سے اپنے مطالبات کے سلسلے میں احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن 20 کلومیٹر دوری پر بیٹھے وزیراعظم کے پاس کسانوں سے ملنے کےلئے وقت نہیں ہے،لیکن کئی ہزار کلومیٹر دور جن ریاستوں میں الیکشن ہورہے ہیں ،وہاں انتخابی تشہیر کےلئے ان کے پاس وقت ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں