تیرتھ سنگھ راوت نےاتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

10 مارچ، 2021

تیرتھ سنگھ راوت نےاتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا

دہرادون: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ تیرتھ سنگھ راوت نے بدھ کے روز یہاں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا گورنر بیبی رانی موریہ نے انہیں عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گورنر ہاوس میں شام 4 بجے چیف سکریٹری اوم پرکاش نے گورنر کی اجازت کے بعد حلف برداری پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا قومی ترانے کے بعد ، محترمہ موریہ نے مسٹر راوت کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
حلف برداری کے بعد مرکزی مبصر رمن سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جلد ہی عوامی امنگوں کے مطابق وزراء کونسل کے دیگر ممبران بھی حلف اٹھائیں گے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ 2022 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے بعد ، اتراکھنڈ میں یقینی طور پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنے گی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں