تاہم فی الحال گوانگزو کے لیے ایسے لاک ڈاؤن کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ یہ بندرگاہی شہر ہانگ کانگ کے شمال مغرب میں واقع ہے اور اس میں کئی بڑی کمپنیوں کے دفاتر ہیں۔ پیر کو گوانگزو میں انفیکشن کے 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ ہفتے مقامی سطح پر انفیکشن کے 23 کیسز سامنے آنے کے بعد پرائمری اور سیکنڈری سکولوں کو بند کر کے آن لائن تعلیم شروع کر دی گئی۔
وہاں ایک نمائشی مرکز کو عارضی ہسپتال میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ شہر کے ترجمان چن بن نے سوشل میڈیا پر کہا کہ شہری صرف اس صورت میں گوانگزو سے جا سکتے ہیں جب بالکل ضروری ہو اور اس کے لیے روانگی سے 48 گھنٹے قبل ٹیسٹ رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہونی چاہیے کہ انہیں کوئی انفیکشن نہیں تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں