واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعلیٰ معاون کے طور پر خدمات انجام دینے والے اسٹیفن ملر سے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل (امریکی پارلیمنٹ) میں ہونے والے تشدد کی تحقیقات کرنے والی کانگرس کی کمیٹی نے پوچھ گچھ کی۔ اس معاملے سے واقف دو اہلکاروں نے یہ جانکاری دی۔ ملر ٹرمپ انتظامیہ میں ایک سینئر پالیسی مشیر تھے۔
انہوں نے گزشتہ ماہ ایک مقدمہ دائر کیا تھا جس میں کمیٹی کی جانب سے اپنے فون ریکارڈز جمع کرانے کے لیے جاری کیے گئے سمن کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے ترجمان نے کہا کہ کمیٹی کوئی تبصرہ نہیں کرے گی اور ملر نے فوری طور پر تبصرہ کے پیغام کا جواب نہیں دیا۔ چند ہفتے قبل ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے شوہر جیرڈ کشنر نے کمیٹی کے ساتھ بات چیت پر اتفاق کیا تھا۔
کمیٹی نے تقریبا ایک ماہ قبل ان دونوں سے رابطہ کیا تھا۔ دریں اثنا، اوہائیو کے ایک شخص جس نے امریکی کیپیٹل حملے میں ڈونالڈ ٹرمپ کے احکامات کی تعمیل کرنے کی گواہی دی تھی، جمعرات کے روز اس پر صدر جو بائیڈن کی 2020 کے انتخابی فتح کی تصدیق کرنے سے روکنے کا الزام عائد کیا گیا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں