خاتون نے 2 طرح کے مشروبات پینے کے لیے کروا لیے زبان کے 2 ٹکڑے : دیکھیں ویڈیو - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

17 مئی، 2022

خاتون نے 2 طرح کے مشروبات پینے کے لیے کروا لیے زبان کے 2 ٹکڑے : دیکھیں ویڈیو

نیویارک: دنیا میں لوگ اپنے شوق پورے کرنے کے لیے کسی بھی حد تک چلے جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک نیا کیس امریکہ میں سامنے آیا ہے جہاں جسم میں تبدیلیاں لانے کی شوقین خاتون نے اپنی زبان کے دو ٹکڑے کر دیے۔ اب ایسا کر کے وہ ایک ہی وقت میں مختلف چیزوں کا مزہ لے رہی ہے۔

 کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والی برائنا میری شیہادیہ ایک ڈریڈ لاک آرٹسٹ ہے جسے جسم میں ترمیم کا جنون ہے، انہوں نے زبان کو دو ٹکڑے کرنے کے لیے سرجری کروائی ہے اور زبان کے دو ٹکڑے کرا لئے ہیں۔ اپنی اس کوشش کی بدولت وہ اب ایک ہی وقت میں دو مختلف چیزوں کا مزہ   لے سکتی ہے۔ برائنا اس شوق کی وجہ سے کافی مشہور ہو چکی ہیں، انسٹاگرام پر ان کے 2 لاکھ 28 ہزار فالوورز ہیں۔


اپنی زبان کو درمیان سے دو حصوں میں تقسیم  کرنے کے بعد، برائنا اب ایک ہی وقت میں دو مختلف چیزوں کی  ٹیسٹ کر سکتی ہے۔ برائنا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ برائنا اس ویڈیو میں ایک ہی وقت میں سپرائٹ(سافٹ ڈرنک) اور پانی پینے کی کوشش کر تی نظر آ رہی ہیں۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں