بنچ نے سدھو کو یہ سزا متوفی کے اہل خانہ کی طرف سے دائر نظرثانی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد سنائی ہے۔ پنجاب کے پٹیالہ کے رہنے والے گرنام سنگھ کے اہل خانہ نے اپنی درخواست میں عدالت سے سزا میں اضافے کی اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ سدھو کو صرف 1000 روپے کے جرمانے پر رہا کرنا ناکافی ہے۔
سپریم کورٹ نے 25 مارچ کو سزا میں ترمیم کی درخواست پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔یہ معاملہ 1988 کا ہے جب 65 سالہ گرنام سنگھ کی موت اس وقت ہوئی جب سدھو اور دیگر نے سڑک پر لڑائی میں اسے گھونسا مارا۔ متاثرہ فریق کی طرف سے یہ الزام لگایا گیا تھا کہ سدھو کی طرف سے گھونسے مارنے سے گرنام کی موت ہوئی ہے۔
سپریم کورٹ نے اس معاملے میں 15 مئی 2018 کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔ اس عدالت نے پھر سدھو کو تعزیرات ہند )آئی پی سی ( کی دفعہ 323 کے تحت مجرم قرار دیا، جس میں زیادہ سے زیادہ ایک سال یا جرمانہ یا دونوں کی سزا دی گئی ہے۔ سدھو کو صرف 1000 روپے جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کر دیا گیاتھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں