پینگونگ جھیل پر چین کا دوسرا زیر تعمیر پل اس کے غیر قانونی قبضے والے علاقے میں ہے: ہندوستان - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

20 مئی، 2022

پینگونگ جھیل پر چین کا دوسرا زیر تعمیر پل اس کے غیر قانونی قبضے والے علاقے میں ہے: ہندوستان

نئی دہلی: ہندوستان نے جمعہ کو کہا کہ لداخ کے علاقے میں پینگونگ جھیل پر چین کی طرف سے ایک نیا پل بنایا جا رہا ہے 
جس کے ساتھ پہلے سے تعمیر شدہ پل بھی اس علاقے میں ہے جو 1960 کی دہائی سے چین کے غیر قانونی قبضے میں ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے بھی ایک بیان میں کہا کہ حکومت ملک کی سلامتی سے متعلق تمام پیش رفتوں پر مسلسل نظر رکھتی ہے اور ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرتی ہے۔
وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا  ہے کہ ہم نے چین کی جانب سے پینگونگ جھیل پر پہلے کے پل کے ساتھ ایک نیا پل بنانے کی اطلاعات دیکھی ہیں۔
 یہ دونوں پل ان علاقوں میں ہیں جو 1960 کی دہائی سے غیر قانونی طور سے چینیوں کے قبضے میں ہیں۔ ہم نے اپنی زمین پر اس طرح کے غیر قانونی قبضے کو کبھی قبول نہیں کیا اور نہ ہی ہم نے چین کے بلاجواز دعوؤں یا تعمیراتی کام کو قبول کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے متعدد بار واضح کیا ہے کہ جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقے ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہیں اور ہم دوسرے ممالک سے ہندوستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کی توقع رکھتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ ہندوستان کے سیکورٹی مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے، حکومت نے 2014 سے خاص طور پر سرحدی علاقوں میں سڑکوں، پلوں وغیرہ سمیت بنیادی ڈھانچے کی تعمیرات کا کام تیز کر دیا ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں