حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ ای ویزا آن لائن درخواست کے ذریعے بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل وزارت داخلہ کی جانب سے گزشتہ برس 15 اگست کو افغانستان پر طالبان کے قبضے کے دوران بھی ای ویزا جاری کیا گیا تھا۔ بتادیں کہ ہفتے کے روز ہونے والے اس حملے میں ایک سکھ سمیت دو افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے تھے۔ یہ حملہ اس وقت ہوا جب مسلح افراد نے ایک ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس سے گوردوارے کے گیٹ کے قریب آگ لگ گئی۔ تاہم افغان سیکیورٹی اہلکاروں نے بارود سے بھری گاڑی کو گوردوارے میں داخل ہونے سے روک کر ایک اور بڑے واقعہ کو ٹا ل دیا۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے حملے کے بعد کہا کہ انہیں کابل میں گوردوارہ پر حملے کی خبر سے شدید تشویش ہے۔ وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے کہا ہے کہ گوردوارہ کارتے پروان پر بزدلانہ حملے کی سبھی کو سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہئے۔ جب سے ہمیں حملے کی خبر ملی ہے ہم پیش رفت پر گہری نظر رکھ رہے ہیں۔ ہماری پہلی اور سب سے اہم فکر کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے ہے۔
غور طلب ہے کہ مارچ 2020 میں کابل کے ایک گوردرہ پر خودکش حملے میں کم از کم 25 سکھ ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حملہ افغانستان میں اقلیتی سکھ برادری پر ہونے والے مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔ شور بازار کے علاقے میں ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ اسلامک اسٹیٹ نے قبول کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں