نیویارک: سائیکلنگ پر نکلے امریکی صدر جو بائیڈن ڈیلاویئر میں اپنے بیچ ہاؤس کے قریب سائیکل سے گر گئے۔ وہ ہفتے کے روز کیپ ہینلوپن اسٹیٹ پارک کے قریب سائیکل سے اترنے کی کوشش کرتے ہوئے گر پڑے۔ تاہم بائیڈن کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ 79 سالہصدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن صبح سائیکل پر گھومنے نکلے تھے اور اپنے خیر خواہوں سے ملنے کے لئے آگے بڑھ رہے تھے۔
ہیلمٹ پہنے ہوئے، بائیڈن سائیکل سے اترنے کی کوشش کرتے ہوئے نیچے گر پڑے۔ دائیں جانب گرنے کے بعد، بائیڈن سنبھلتے ہوئے فورا کھڑے ہوگئے۔ واقعے کے فورا بعد امریکی خفیہ سروس کے ایجنٹوں نے صدر کو اٹھنے میں مدد کی۔ اس کے فورا بعد بائیڈن نے کہامیں ٹھیک ہوں۔ بس میرا پاؤں پھنس گیا تھا۔ مجھے کوئی چوٹ نہیں آئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں