نئی دہلی: مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایکشن لیتے ہوئے صحافی رانا ایوب کا بھارت میں اکاؤنٹ بند کر دیا ہے۔ یہ کارروائی انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت کی گئی ہے۔ ایوب نے اتوار کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر نوٹس پوسٹ کیا اور کہا، ہیلو ٹویٹر، یہ کیا ہے؟ ایو ب نے جو نوٹس شئیر کیا اس میں لکھا ہیہم نے ہندوستان کے مقامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کرتے ہوئے اس اکاؤنٹ کو ہندوستان میں بلاک کر دیا ہے۔ یہ کارروائی ملک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کے تحت کی گئی ہے۔نوٹس میں کیا ہے؟
نوٹس کے مطابقٹویٹر ان لوگوں کی آوازوں کے تحفظ اور احترام پر پختہ یقین رکھتا ہے جو ہماری سروس استعمال کرتے ہیں اگر ہمیں کسی مجاز ادارے(قانون نافذ کرنے والے ادارے یا حکومتی ایجنسی) سے مواد کو ہٹانے کی قانونی درخواست موصول ہوتی ہے۔ اگر ایسا ہے، تو اکاؤنٹ ہولڈرز کو مطلع کرنے کی یہ ہمارا پالیسی ہے۔ ہم یہ معلوم کرنے کے لیے نوٹس فراہم کرتے ہیں کہ آیا صارف اس ملک میں رہتا ہے جہاں سے اپیل کی گئی ہے ۔
رانا ایوب پر منی لانڈرنگ کے الزامات
رانا ایوب پر امدادی کاموں کے لیے جمع کرائی گئی رقم کا غلط استعمال کرنے کا الزام ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) نے اس سال کے شروع میں ایوب کے 1.77 کروڑ روپے ضبط کیے تھے۔ ساتھ ہی ایوب کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزامات انہیں بدنام کرنے کی سازش کے ساتھ لگائے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ایک بیان میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا تھا کہ رانا ایوب کے خلاف عدالتی ہراساں کرنا فوری بند کیا جا نا چائیے۔


کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں