نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منشیات کا مسئلہ قومی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی مکمل خاتمے کے لیے عوام کی شرکت بہت ضروری ہے۔ شاہ نے اتوار کو منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف ہر سال 26 جون کو منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر سلسلے وارٹویٹس میں یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا مسئلہ قومی سلامتی کے لیے بڑا چیلنج ہے۔
مودی جی کی قیادت میں وزارت داخلہ نے اس لڑائی کو مربوط اور ادارہ جاتی شکل دی ہے۔ لیکن اس کی مکمل تباہی کے لیے عوام کی شرکت ضروری ہے، آئیے ہم سب مل کر مودی جی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔
منشیات کے استعمال اور غیر قانونی اسمگلنگ کے خلاف بین الاقوامی دن پر، میں نیشنل کرائم بیورو کے اہلکاروں، این جی اوز اور اس سے وابستہ رضاکاروں کو مودی جی کے منشیات سے پاک ہندوستان کے عہد کو پورا کرنے میں ان کی کوششوں کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں