سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے یوکرین میں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کرتا ہوں ، لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

4 جون، 2022

سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے یوکرین میں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کرتا ہوں ، لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے

نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیریس نے یوکرین میں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر گٹیریس نے جمعہ کو یوکرین پر روس کے حملے کے 100ویں دن کہا میں تمام ضرورت مندوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے، لڑائی کے علاقوں میں پھنسے شہریوں کے محفوظ انخلا، شہریوں کے فوری تحفظ اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق انسانی حقوق کے احترام کے تئیں تشدد کو فوری طور پر روکنے کی اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تنازعہ پہلے ہی ہزاروں جانیں لے چکا ہے۔ بہت تباہی ہوئی ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اس کے نتیجے میں انسانی حقوق کی ناقابل قبول خلاف ورزی ہوئی ہے۔ اس سے خوراک، توانائی اور مالیات کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جو کمزور لوگوں، ممالک اور معیشتوں کے لیے سب سے زیادہ تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے کہا اقوام متحدہ انسانی ہمدردی کی کوششوں کے لیے پرپابند عہد ہے۔ لیکن جیسا کہ میں نے شروع سے ہی زور دیا ہے، اس تنازع کو حل کرنے کے لیے بات چیت کی ضرورت ہوگی۔ جتنی جلدی پارٹیاں اس جنگ کو خترم کرنے کے لئے اچھی سفارتی کوششیں میں شامل ہوں گی، یوکرین، روس اور دنیا کے لئے اتنا ہی بہتر ہوگا۔اقوام متحدہ ایسی تمام کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہے۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں