راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا-مودی کے جملوں نے ملک کو برباد کیا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

17 جون، 2022

راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا-مودی کے جملوں نے ملک کو برباد کیا

نئی دہلی:عام آدمی پارٹی(اے اے پی)نے وزیر اعظم نریندر مودی پر 'جملوں' سے ملک کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جس حکومت نے نوٹ بندی، جی ایس ٹی، زراعت کے سیاہ قوانین لا کر ملک کو برباد کرنے والی حکومت اب اگنی پتھ اسکیم لا کر بدعنوانی کے راستے پر گامزن ہیں۔

اے اے پی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ملک میں نوٹ بندی نافذ کرکے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے والی، جی ایس ٹی قانون نافذ کرکے تاجروں کو تباہ کرنے والی، کسانوں کے لئے سیاہ قانون نافذ کرکے کسانوں کو برباد کرنے والی، مہنگائی کو آسمان پر پہنچا کر ماں بہنوں کے چولہے کو برباد کرنے والی مودی حکومت اب اس ملک کے اندر اگنی پتھ اسکیم لا کر کرپشن کی راہ پر گامزن ہے۔

 مسٹر مودی فوج کو اپنی پرائیویٹ ایجنسی بنانا چاہتے ہیں۔ ہندوستانی فوج ہندوستان کا فخر ہے اور ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے موجود ہے۔ ہندوستانی فوج میں بھرتی ہونے والے ملک کے نوجوان اپنی جان کا نذرانہ دے کر ملک کی حفاظت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگنی پتھ اسکیم جو مسٹر مودی لائے ہیں، یہ یقینی طور پر ملک کی نجی کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے لائی گئی ہے۔ نوجوان فوج میں بھرتی ہونے کے لیے چار سال تک تیاری کرے گا۔ چار سال کی تیاری کے بعد بڑی مشکل سے اسے بھرتی کیا جائے گا۔ 

اس میں سے دو سال ٹریننگ اور چھٹیوں میں جائیں گے۔ وہ صرف دو سال کام کرے گا۔ چار سال کی سروس کے بعد جب اسے سڑک پر پھینک دیا جائے گا تو اس کے سامنے سوائے خودکشی کرنے، بھیک مانگنے، جرم کرنے یا کسی پرائیویٹ کمپنی میں سیکیورٹی اہلکار کی نوکری کرنے کے اور کوئی راستہ نہیں ہوگا۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں