وزیراعظم نریندرمودی کا ابوظہبی ہوائی اڈے پر محمد بن زید نے گرمجوشی سےکیا استقبال - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

28 جون، 2022

وزیراعظم نریندرمودی کا ابوظہبی ہوائی اڈے پر محمد بن زید نے گرمجوشی سےکیا استقبال

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی منگل کو ایک مختصر مدت کے دورے پر ابوظہبی پہنچے اور ہوائی اڈے پر متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زید النہیان نے ان کا استقبال کیا۔ مودی نے ایک ٹویٹ میں کہا'ابوظہبی ہوائی اڈے پر میرے بھائی شیخ محمد بن زید النہیان نے استقبال کیا۔ میں ان کی   ویلکم سے بہت متاثر ہوا۔ وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا، ابوظہبی ہوائی اڈے پر میرا استقبال کرنے کے لیے اپنے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کے خصوصی استقبال سے میں بہت خوش ہوں۔ میں ان سے اظہار تشکر کرتا ہوں۔

وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کیامتحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان شاہی خاندان کے سینئر ارکان کے ساتھ مودی سے بات چیت کے لیے ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچے۔ وزیر اعظم ذاتی طور پر ان سے ملاقات کریں گے۔  عرب امارات کے سابق صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ خلیفہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہاروزیراعظم مودی  کریں گے۔ 

 وزیر اعظم اور صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے ابوظہبی میں ملاقات بھی کی۔ مودی نے شیخ محمد بن زید النہیان کو متحدہ عرب امارات کے نئے صدر اور ابوظہبی کے حکمران منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ محمد بن زاید کے ابوظہبی کے نئے حکمران منتخب ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں