چین نے روسی فضائی کمپنیوں کے غیر ملکی طیاروں پر لگا ئی پابندی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

1 جون، 2022

چین نے روسی فضائی کمپنیوں کے غیر ملکی طیاروں پر لگا ئی پابندی

بیجنگ: چین نے غیر ملکی ملکیت والے روسی طیاروں پر اپنی فضائی حدود سے پرواز کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ اطلاع روسی خبر رساں ادارے 'آر بی کے' نے دی ہے۔ یورپی یونین نے فروری میں روسی کیریئرز کو ہوائی جہازوں کی فروخت یا لیز پر پابندی لگا دی تھی۔
 اس کے جواب میں، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے مارچ میں طیاروں کی دوبارہ رجسٹریشن کی منظوری دے دی تھی، جس سے یہ قیاس آرائیاں لگنے  لگی کہ غیر ملکی مالک کو اپنے اربوں ڈالر کے جہاز واپس نہیں لے سکیں گے۔بی آرکے کے مطابق، چین کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے گزشتہ ماہ تمام غیر ملکی ایئر لائنز سے ملکیت کی معلومات اور دیگر تفصیلات فراہم کرنے کو کہا تھا۔

 اس میں کہا گیا ہے کہ وہ روسی ایئر لائنز جو بیرون ملک اپنے طیاروں کی رجسٹریشن ختم کرنے کے لیے دستاویزات جمع نہیں کرا سکیں، انہیں چینی فضائی حدود میں پرواز کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی اور نہ ہی اس خبر کی تصدیق کی ہے۔
 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں