ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر منگل کو ہو گی شنوائی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

13 جون، 2022

ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر منگل کو ہو گی شنوائی

نئی دہلی:منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون کے تحت انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ )ای ڈی(کی حراست میں دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر دہلی کی ایک خصوصی عدالت منگل کو شنوائی کرے گی۔

ای ڈی نے مسٹر جین کو آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں 30 مئی کو گرفتار کیا تھا۔عدالت نے 9 جون کو ای ڈی کی عرضی پر انہیں 13 جون تک حراست میں رکھے جانے کا حکم دیاتھا۔ جانچ ایجنسی نے کہا تھا کہ اسے تحقیقات کے سلسلے میں ایسے کچھ لوگوں سے مسٹر جین کاسامنا کرانا ہے جن کے گھروں کی اس نے تلاشی لی ہے۔

ای ڈی نے منگل کو کہا کہ اس نے دہلی کے وزیر صحت اور ان کے دیگر مقامات پر چھاپے مار کر 2.85 کروڑ روپے نقد، 1.80 کلوگرام سونے کے کل 133 سکے نیزدستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ برآمدکئے ہیں۔

ای ڈی نے کہا کہ اس کارروائی میں مسٹر جین/پونم جین اور انہیں منی لانڈرنگ کی کارروائی میں براہ راست اور بالواسطہ مدد کرنے یا اس میں حصہ لینے والے انکش جین، ویبھو جین، نوین جین اورسدھارتھ جین(میسرز رام پرکاش جیولرز پرائیویٹ لمیٹڈ)، جی ایس متھرو(پروڈنس سکول چلانے والے لالہ شیر سنگھ جیون وگیان ٹرسٹ کے چیئرمین)، یوگیش کمار جین (ڈائریکٹر/ رام پرکاش جیولرز پرائیویٹ لمیٹڈ)، میسرز لالہ شیر سنگھ جیون وگیان ٹرسٹ کے ٹھکانوں پرتلاشی لی گئی۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں