شنجو آبے کا باپ بننے کا سپنا شادی کے35 سال بعد بھی ادھوراہی رہ گیا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

8 جولائی، 2022

شنجو آبے کا باپ بننے کا سپنا شادی کے35 سال بعد بھی ادھوراہی رہ گیا

 ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیراعظم شنجو آبے جمعے کو انتخابی تقریب کے دوران گولی لگنے سے انتقال کر گئے۔ سرکاری نشریاتی ادارے این ایچ کے نے یہ اطلاع دی۔  این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ 67 سالہ آبے کو مغربی جاپان کے شہر نارا میں جمعہ کو اپنی تقریر شروع کرنے کے چند منٹ بعد پیچھے سے گولی مار دی گئی۔ آبے کو ہوائی جہاز سے ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ سانس نہیں لے رہے تھے اور ان کا دل  کی دھڑکن رک گئی تھی۔ بعد ازاں انہیں ہسپتال میں مردہ قرار دے دیا گیا۔

9 سال تک وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا

 67 سالہ شنجو آبے کو بچانے کے لیے ڈاکٹر صبح سے ہی سرتوڑ کوششیں کر رہے تھے لیکن آبے زندگی کی جنگ ہار گئے۔ آپ کو بتادیں کہ شنجو آبے جاپان کے وزیر اعظم تھے جو سب سے زیادہ عرصے تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے تقریبا 9 سال تک وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا اور پھر 2020 میں اپنی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ان کے انتقال کے بعد جاپان میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

باپ بننے کی خواہش ادھوری رہ گئی

شنجو آبے کی ذاتی زندگی کی بات کریں تو ان کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ شنجو آبے کی شادی 1987 میں ہوئی تھی۔ ان کی اہلیہ کا نام اکی ماتسوزاکی عرف اکی آبے ہے جو جاپان کی مشہور ریڈیو جاکی رہ چکی ہیں۔ دونوں کی شادی کو تقریبا 35 سال ہوچکے ہیں لیکن ان کی زندگی میں ایک خواہش ہمیشہ کے لئے  ادھوری رہ گئی۔

 دراصل، شنجو آبے کی باپ بننے کی خواہش ادھوری ہی رہی۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکی آبے نے ایک برطانوی ریڈیو پروگرام کے دوران بتایا تھا کہ کس طرح وہ دونوں بانجھ پن سے لڑ رہے تھے جو کہ بہت تکلیف دہ تھا۔ اگرچہ کافی عرصہ تک اس کا علاج بھی  کرایا گیالیکن کوئی بچہ پیدا نہیں ہو سکا۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں