پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر کورٹ کی سخت پھٹکار ،نور پور شرما میں غور ،ا د ادے پور واقعہ کی خودذمہ دار، پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

1 جولائی، 2022

پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر کورٹ کی سخت پھٹکار ،نور پور شرما میں غور ،ا د ادے پور واقعہ کی خودذمہ دار، پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے


 نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بی جے پی کی معطل ترجمان نوپور شرما کو پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازعہ تبصرہ کرنے پر سخت پھٹکار لگائی ہے۔ نوپور شرما کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا کہ نوپور شرما کو پورے ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ عدالت نے کہا ہے کہ ادے پور واقعہ ان کی ہی وجہ سے ہوا، پورے ملک سے معافی مانگیں۔ اس کے ساتھ عدالت نے کیس کی منتقلی کی درخواست بھی خارج کر دی ہے۔ سپریم کورٹ نے انہیں ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کو کہا ہے۔

عدالت نے کہا کہ نوپور شرما نے یا تو سستی پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے یا کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت یا کسی نفرت انگیز سرگرمی کے تحت پیغمبر کے خلاف ریمارکس کیے ہیں۔ جسٹس سوریہ کانت اور جے بی پاردی والا کی تعطیلاتی بنچ نے شرما کی درخواست کو قبول کرنے سے انکار کر دیا کہ پیغمبر کے خلاف ریمارکس کے لئے مختلف ریاستوں میں درج ایف آئی آر کو ایک ساتھ جمع کیا جائے اور انہیں درخواست واپس لینے کی اجازت دی۔

سماعت کے دوران، بنچ نے کہا کہ یہ بیانات بہت پریشان کن ہیں اور ان سے تکبر کی بو آتی ہے۔ اس طرح کے بیان دینے کا کیا مطلب ہے؟ ان بیانات کی وجہ سے ملک میں افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیںیہ لوگ مذہبی نہیں ہیں۔ وہ دوسرے مذاہب کا احترام نہیں کرتے۔ یہ تبصرے یا تو سستی پبلسٹی حاصل کرنے کے لیے کیے گئے تھے یا کسی سیاسی ایجنڈے یا نفرت انگیز سرگرمیوں کے حصے کے طور پر کی گئیں۔

اس کے ساتھ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ہم نے بحث کو دیکھاہے، اسے بھڑکانے کی کوشش کی، لیکن اس کے بعد جو کچھ  انہوں نے کہا، وہ زیادہ شرمناک ہے۔ نوپور شرما اور اس کی ہلکی پھلکی زبان نے پورے ملک کو آگ لگا دی ہے۔ وہ خود ادے پور میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کے  لئے ذمہ دار ہیں۔ عدالت نے کہا کہ نوپور شرما ٹی وی پر آئیں اور پورے ملک سے معافی مانگیں۔

 بتادیں کہ نوپور شرما بی جے پی کی ترجمان رہ چکی ہیں۔ اس نے حال ہی میں ایک ٹی وی ڈیبیٹ میں پیغمبر اسلام محمد کے خلاف بیان دیا تھا جس کی وجہ سے پورے ملک میں ان کی مخالفت ہوئی تھی، نوپور شرما کی مسلم ملک میں سخت مذمت کی گئی تھی۔ جس کے بعد بی جے پی نے انہیں معطل کر دیا۔

 وہیں، اس سے قبل کی لیڈر نوپور شرما نے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی تھی، جس میں انہوں نے پیغمبر اسلام کے بارے میں اپنے تبصروں کو لے کر مختلف ریاستوں میں درج مقدمات کو دہلی منتقل کرنے کی مانگ کی ہے۔ نوپور شرما نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ انہیں مسلسل قتل اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ ایسے میں انہوں نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ مختلف ریاستوں میں درج تمام مقدمات کی سماعت کے لیے مقدمات کو دہلی منتقل کیا جائے۔

ساتھ ہی آپ کو بتا دیں کہ 28 جون کو راجستھان کے ادے پور میں درزی کا کام کرنے والے کنہیا لال کو بھی نوپور شرما کی حمایت میں پوسٹ کرنا مہنگا پڑا تھا۔ تاہم، دونوں ملزمین ابھی تک راجستھان پولیس کی تحویل میں ہیں اور این آئی اے ایجنسی اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں