سدھو کو مارنے کے لیے شوٹروں نے اسی غیر ملکی پستول کا انتخاب کیا، جس کا ذکر اکثر اپنے گانوں میں کیا کرتے تھے موسے والا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

5 جولائی، 2022

سدھو کو مارنے کے لیے شوٹروں نے اسی غیر ملکی پستول کا انتخاب کیا، جس کا ذکر اکثر اپنے گانوں میں کیا کرتے تھے موسے والا

نئی دہلی : دہلی پولیس کے سپیشل سیل نے پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے معاملے میں مزید دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں وہ شوٹر بھی شامل ہے جس نے مبینہ طور پر موسے والا کو قریب سے گولی ماری۔ حکام نے اس بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی پولیس نے اس معاملے میں اب تک پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ 

ان کے قبضے سے ایک 9 ایم ایم پستول، اس کے 10 کارتوس، ایک 30 ایم ایم پستول، اس کے 9 کارتوس، پنجاب پولیس کی تین وردی، دو موبائل فون، ایک ڈونگل اور ایک سم کارڈ برآمد ہوا۔ سدھو کو  گلوک P-30، آسٹریا، جرمنی اور ترکی سے جیگانا پستول سے فائر کیا گیا۔ اس کے علاوہ AK-47 کا بھی استعمال کیا گیا۔

 اس بات کی تصدیق حال ہی میں منظر عام پر آنے والی ویڈیوز اور تصاویر سے ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شرپسندوں نے وہی ہتھیار گلوک استعمال کیے جن کا ذکر سدھو اپنے گانوں میں کرتے تھے۔انکت نامی نوجوان نے موسے والا پر چھ راؤنڈ فائر کیے تھے: پولیس سدھو موسے والا کے قتل کے الزام میں گرفتار انکت سرسا نے پنجابی گلوکار پر دو پستول سے کم از کم چھ رانڈ فائر کیے۔ پولیس نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ 

انہوں نے کہا کہ 19 سالہ سرسا موسے والا کے قتل میں ملوث سب سے کم عمر شوٹروں میں سے ایک ہے۔ سرسا کو دہلی پولیس کے  سپیشل سیل نے اتوار کی رات سچن بھیوانی (25) کے ساتھ گرفتار کیا، جو موسے والا کے قتل میں ملوث چار شوٹروں کو پناہ دینے کا ذمہ دار ہے۔

سپیشل کمشنر آف پولیس (سپیشل سیل) ایچ جی ایس دھاریوال نے کہااتوار کی رات تقریبا 11 بجے، ہماری ٹیم نے انکت کو گرفتار کیا، جو ان کم عمر ترین شوٹروں میں سے ایک تھا جس نے موسے والا کو قریب سے گولی ماری۔ اس نے بیک وقت دو پستول فائر کیے اور وہ سدھو موسے والا کی کار کے سب سے قریب تھا۔ اس کے ساتھی سچن بھیوانی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسہ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

کیا  ہے معاملہ

پنجاب کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسہ میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ گزشتہ ماہ موسے والا کے قتل کے سلسلے میں سپیشل سیل نے دو 'شوٹروں' سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ ان کی شناخت ہریانہ کے سونی پت ضلع کے رہنے والے پریاورت عرف فوجی (26)، جھجر ضلع کے رہنے والے کشیش اور پنجاب کے بھٹنڈہ کے رہنے والے کیشو کمار (29) کے طور پر کی گئی ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں