ونڈیز کی جانب سے کپتان نکولس پورن اور روومین پاول نے 24-24 رنز بنائے۔ اویش خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستان نے تیز شروعات کی اور 4.4 اوورز میں 53 رنز بنائے۔ کپتان روہت شرما نے صرف 16 گیندوں میں دو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 33 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے ایک چوکے اور دو چھکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔
دیپک ہڈا نے 21 اور رشبھ پنت نے 31 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنائے، سنجو سیمسن نے 23 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 30 اور اکسر پٹیل نے آٹھ گیندوں میں دو چھکوں کی مدد سے 20 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ صرف دنیش کارتک چھ رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوبید میکے اور الزاری جوزف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں