واشنگٹن:امریکہ نے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی ایک فرم اور کئی ایشیائی کمپنیوں کو لاکھوں ڈالر مالیت کے ایرانی تیل کی غیر قانونی فروخت میں مدد کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ خزانہ کے غیر ملکی اثاثہ جات کے کنٹرول آفس نے پیر کے روز متحدہ عرب امارات میں قائم 'بلیو کیکٹس ہیوی ایکوئپمنٹ اینڈ مشینری اسپیئر پارٹس ٹریڈنگ' کمپنی پر ایرانی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں مدد کرنے پر پابندیوں کے سلسلے کا اعلان کیا ہے۔
ہانگ کانگ میں قائم فار ویل کینیا ایچ کے لمیٹڈ، شکوفئیانٹر نیشنل ٹریڈننگ لمیٹڈاور PZNFR Trading Ltd بھی ان کمپنیوں میں شامل ہیں جن پر امریکی محکمہ خزانہ نے ایرانی تیل کی فروخت میں مدد کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔ ان پابندیوں کا اعلان ایران کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کی امریکی کوششوں کے درمیان کیا گیا ہے۔ مئی 2018 میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایرانی جوہری معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں