وزیر خزانہ پارلمنٹ میں کہتی ہے کہ اپوزیشن کا مہنگائی کے سوالوں کا جواب دے دیا ہے، لیکن وہ یہ بتائیں کی جی ایس ٹی میں کمی کیوں نہیں کی گئی۔الکا لانبانے کہا کہ ای ڈی کے ذریعے کانگرس کے رہنماؤں کو پریشاں کیا جا رہا ہے۔ سونیا گاندھی کو بار بار بلایا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ حکومت بدلے کی نیت سے کام کر رہی ہے،سونیا گاندھی کو ای ڈی کے ذریعے بلا وجہ پریشان کیا جا رہا ہے۔
اس درمیان ریاستی کانگرس کے صدر اورایم پی پرتبھا سنھا نے کہا کہ مودی حکومت نے سات سال پہلے ریاست کی عوام سے وعدہ کیا تھاکہ وہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو نوکری دینگے لیکن یہ وعدے کھوکھلے ثابت ہوئے۔ ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں۔ آج مہنگائی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہے۔ جی ایس ٹی کی مار سے عوام پریشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو پریشان کرنے کے لئے ای ڈی کا استعمال کر رہی ہیں۔ اس حکومت سے معاشرے کا ہر طبقہ پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان باغبان حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہیں کانگرس پارٹی کسان کی حمایت میں کھڑی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں