تاج محل کے 500 میٹر احاطے کی کاروباری سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے اے ڈی اے کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا :مارکیٹ ایسوسی ایشن - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

27 ستمبر، 2022

تاج محل کے 500 میٹر احاطے کی کاروباری سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے اے ڈی اے کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا :مارکیٹ ایسوسی ایشن

آگرہ:اترپردیش کے ضلع آگرہ میں واقع تاج محل کو آلودگی سے بچانے کے لئے سپریم کورٹ کی نئی ہدایت کے بعد تاج محل کے پانچ سو میٹر دائرے میں جاری کاروباری سرگرمیاں بند کی جانی ہیں۔ اس سے وہاں روزانہ کام کر کھانے والے افراد کے سامنے روزگار کا بحران پیدا ہونے والا ہے۔

سپریم کورٹ کے ذریعہ مغربی گیٹ مارکیٹ ایسوسی ایشن کی عرضی پر دئیے گئے آردر سے پورے تاج گنج پر بحران کھڑا ہوگیا ہے۔ مغربی گیٹ مارکیٹ ایسوسی ایشن نے تاج محل کے 500میٹر کے احاطے میں کاروباری سرگرمیوں پر روک لگانے کے لئے اے ڈی اے کو ہدایت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

تاج محل کی 500میٹر کے احاطے میں ہینڈی کرافٹ شوروم، دوکانیں و ہوٹل بڑی تعداد میں ہیں۔یہاں کاروباری سرگرمیوں پر پابندی لگائے جانے سے ہزاروں لوگوں کی روزی پر اس کا اثر پڑے گا۔

تاج محل کے تینوں گیٹوں پر سو سے زیادہ دوکانیں ہیں جہاں ہینڈی کرافت، آئیٹم، کپڑے، رومزرہ کی اشیا ملتی ہیں۔ تاج محل گھومنے آنے والے ملکی و بیرون ملکی سیاحوں کیسہارے یہاں کا کاروبار چلتا ہے ۔ یہاں کاروباری سرگرمیاں بند کئے جانے سے پورا تاج گنج ہی بحران میں آجائے گا۔

ہینڈی کرافٹ شورم مالکین، ہوٹل و ریستوراں چلانے والے اور دوکانداروں کے ساتھ ہی ان کے یہاں کام کرنے والے سینکڑوں لوگوں کے سامنے روزی روٹی کا سوال کھڑا ہوجائے گا۔ اس ہدایت کے بعد تاج محل کے آس پاس رہنے والے لوگوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں۔


 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں