مسٹر مودی نے کہاایس سی او چوٹی کانفرنس میں، میں اہم، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل ، ایس سی اوکو وسعت دینے اور تنظیم کے اندر کثیر جہتی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو مزید گہرا بنانے کے بارے میں خیالات کے تبادلے کا منتظر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ازبک صدارت میں تجارت، معیشت، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔
وزیر اعظم نے کہامیں سمرقند میں صدر مرزییویوف سے ملاقات کا بھی منتظر ہوں۔ مجھے 2018 میں ان کے ہندوستان کے دورہ کو یاد کرتا ہوں۔ انہوں نے 2019 میں وائبرنٹ گجرات سمٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی۔ اس کے علاوہ میں سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر رہنماں میں سے کچھ کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کروں گا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں