افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سکول میں خودکش بم دھماکہ، 100 بچوں کی موت، امریکہ نے حملے کی مذمت ہوئے واقعات کو شرمناک قرار دیا - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

1 اکتوبر، 2022

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سکول میں خودکش بم دھماکہ، 100 بچوں کی موت، امریکہ نے حملے کی مذمت ہوئے واقعات کو شرمناک قرار دیا

 کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے میں جمعے کی صبح ہونے والے دھماکے کے بعد اب تک کم از کم 100 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق، دارالحکومت کابل کے علاقے دشتی برچی کے ایک سکول میں خودکش بم دھماکے میں کم از کم 100 بچے ہلاک ہو گئے۔ مقامی صحافیوں کے مطابق اس واقعے کی رپورٹنگ نے انسانی جذبات کو ہلا کر رکھ دیا۔ سکول کے اردگرد لاشوں کی شناخت کرنا بھی مشکل ہو رہا تھا۔ کہیں ہاتھ تھے، کہیں پاؤں تھے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا شہر کے مغرب میں دشت برچی کے علاقے کاز اسکول میں ہوا۔

 ایک مقامی صحافی بلال سروری نے اس حملے پر ٹویٹ کیاہم نے اب تک اپنے 100 طلبہ کی لاشیں گن لی ہیں۔ ہلاک ہونے والے طلبہ کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ کلاس کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔ وہ طلبہ یونیورسٹی میں داخلے کی تیاری   کے لئے جمع ہوئے  تھے۔

ایک مقامی صحافی کے مطابق اس واقعے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر طلبا جن میں زیادہ تر ہزارہ اور شیعہ تھے۔  جوہزارہ افغانستان کا تیسرا بڑا نسلی گروہ ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت کے بعد سے بم دھماکوں کے واقعات میں اضافہ ہو تا جا  رہا ہے۔ امریکہ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے ایسے واقعات کو شرمناک قرار دیا ہے۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں