یوسفزئی کی غیر منافع بخش تنظیم، ملالہ فنڈ نے ایک بیان میں کہا کہ ان کے دورے کا مقصد "پاکستان میں سیلاب کے اثرات کی طرف بین الاقوامی توجہ دلانا اور اہم انسانی امداد کی ضرورت کو تقویت دینے میں مدد کرنا ہے"۔ اس سے قبل، ملالہ فنڈ نے بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی (IRC) کو سیلاب سے بچا ؤکی کوششوں اور "پاکستان میں لڑکیوں اور خواتین کی بہبود" کی مدد کے لیے ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کی تھی۔ یوسفزئی (25) نے اپنی ویب سائٹ میں کہا، پاکستان میں تباہی اور راتوں رات لاکھوں جانوں کی تباہی دیکھ کر میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔
میں عالمی برادری پر زور دیتی ہوں کہ وہ نہ صرف فراخدلی سے امداد فراہم کرے بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے اور موسمیاتی مالیاتی میکانزم قائم کرنے کی پالیسیوں پر فوری کارروائی کرے۔ یوسفزئی نے آخری بار مارچ 2018 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اکتوبر 2012 میں ضلع سوات میں طالبان کے حملے میںبچنے کے بعد یہ ان کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔
حملے میں زخمی ہونے کے بعد انہیں برطانیہ کے شہر برمنگھم کے خصوصی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔ صحت یاب ہونے کے بعد یوسف زئی نے اعلان کیا کہ وہ لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک تحریک شروع کریں گی۔ دسمبر 2014 میں، یوسفزئی 17 سال کی عمر میں نوبل انعام کے سب سے کم عمر فاتح بن گئیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں