درشیم 2 سے تبو کی پہلی جھلک جاری - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

13 اکتوبر، 2022

درشیم 2 سے تبو کی پہلی جھلک جاری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ تبو کی آنے والی فلم درِشیم 2 سے ان کا لک جاری کردیا گیا ہے درشیم 2 میں اجے دیوگن اور تبو مرکزی کردار میں ہیں تبو نے درشیم میں آئی پی ایس آفیسر میرا دیشمکھ کا کردار ادا کیا تھا درشیم کے سیکوئل درشیم 2 میں میرا دیشمکھ اپنے بیٹے کے لیے انصاف کے لیے لڑتی نظر آئیں گی پوسٹر پر تبو بالکل سادہ نظر آرہی ہیں۔

پولیس کی وردی کے بجائے وہ عام کپڑوں میں نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا پر تبو کا لک شیئر کرتے ہوئے اجے دیوگن نے لکھا، انصاف کے لئے ایک ماں واپس آئی ہے۔درشیم 2 سے تبو کی پہلی جھلک حاضر ہے۔کیس 18 نومبر کو دوبارہ کھل رہا ہے۔

غور طلب ہے کہ درشیم 2 کا پروڈکشن وائیکوم 18 کے ساتھ ٹی سیریز اورپنورما اسٹوڈیوز نے کیاہے۔ابھیشیک پاٹھک اس فلم سے ہدایتکاری میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔فلم 18 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔



 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں