نئی دہلی: گروگرام کے میدانتا ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے بانی اور سابق وزیر دفاع ملائم سنگھ یادو کی حالت بدستور تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ جمعرات کو ہسپتال کی طرف سے جاری میڈیکل بلیٹن کے مطابق یادو کی حالت اب بھی نازک بنی ہو ئی ہے اور انہیں جان بچانے والی ادویات دی جا رہی ہیں۔
بلیٹن کے مطابق ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کی حالت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 82 سالہ یادو کا گزشتہ 22 اگست سے میڈانتا ہسپتال میں علاج چل رہا ہے اور انہیں کم بلڈ پریشر اور سانس لینے میں شدید دشواری کے بعد گزشتہ اتوار کو داخل کرایا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں