آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں امیتابھ بچن - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

10 اکتوبر، 2022

آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کررہے ہیں امیتابھ بچن

 11اکتوبر یوم پیدائش کے موقع پر خصوصی پیشکش

نئی دہلی:امیتابھ بچن الہ باد، اتر پردیش میں ایک ہندو کایستھ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ان کے والد، ڈاکٹر ہری ونش رائے بچن جانے مانے ہندی شاعر اور والدہ تیجی بچن فیصل آباد (پاکستان)کے ایک سکھ گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔

امیتابھ کا بچپن میں نام انقلاب تھا جو انقلاب زندہ باد کے نعرے سے متاثر ہو کر رکھا گیا تھا کیونکہ اس وقت بھارت کی آزادی کی جدوجہد زوروں پر تھی، بعد میں ان کا نام بدل کر امیتابھ رکھا گیا جس کے معنی ہمیشہ رہنے والی روشنی کے ہیں۔

انہوں نے آلہ باد میں جنانا پرابودہینی اور بائز ہائی اسکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد نینیتال شیروڈ کالج سے علم فنون اور جامعہ دہلی کے کروری مال کالج سے سائنس کی سند حاصل کی۔

انہوں نے بیس سال کی عمر میں کلکتہ کی کمپنی کی نوکری چھوڑ دی تاکہ اداکاری کے سفر کو آگے بڑھا سکیں ۔امیتابھ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1969 میں فلم سات ہندوستانی سے کیا جس کے ہدایت کار خواجہ احمد عباس تھے۔

گو کے فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی مگر بچن کو بہترین ڈیبو اداکار کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس کے بعد 1971 میں آنند آئی جو کاروباری لحاظ سے کامیاب اور تنقید نگاروں میں بہت سراہی گئی۔

اس فلم میں بچن نے راجیش کھنا کے برابر ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیا اور اس کے لیے انہیں فلم فیئر بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا۔اس کے بعد ان کی کئی فلمیں آئیں جو باکس آفس پر خاص کارکردگی نہیں دکھا سکیں جن میں 1971 میں لگنے والی فلم ریشماں اور شیرا بھی شامل ہے۔



 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں