ملک میں تیار لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر پرچنڈ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں فضائیہ کے بیڑے میں ہوا شامل - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

3 اکتوبر، 2022

ملک میں تیار لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر پرچنڈ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں فضائیہ کے بیڑے میں ہوا شامل

جودھ پور:ملک میں تیار پہلالائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر(ایل سی ایچ)پیر کے روزوزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں فضائیہ کے بیڑے میں شامل ہوگیا یہاں ایئر فورس اسٹیشن پر منعقدہ ایک تقریب میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے ایل سی ایچ کی روایتی چابیاں وزیر دفاع کے حوالے کیں جو بعد میں وزیر دفاع نے چیف آف دی ایئر اسٹاف وی آر چودھری کو سونپ دیں۔ 

اس کے ساتھ ہی ہیلی کاپٹر پرچنڈ فضائیہ کے ہیلی کاپٹر بیڑے میں شامل ہو گیا۔ اس موقع پر ملک کے دوسرے چیف ڈیفنس چیف لیفٹیننٹ جنرل انل چوہان(ریٹائرڈ) بھی موجود تھے۔ایل سی ایچ کو بحری بیڑے میں شامل کرنے سے قبل ایک دعا بھی کی گئی۔ ایل سی ایچ کو بیڑے میں شامل کرنے کے بعد وزیر دفاع نے اسے 'پرچنڈ' کا نام دیا۔ اب سے یہ ہیلی کاپٹر پرچنڈ کے نام سے جانا جائے گا۔

پرچنڈکو بیڑے میں شامل کرنے کے بعد اسے واٹر کینن کے ساتھ روایتی سلامی دی گئی۔ اسے فضائیہ کے 143 ہیلی کاپٹر یونٹ میں شامل کیا گیا ہے۔اب تک فضائیہ غیر ملکی جنگی ہیلی کاپٹر کا استعمال کر رہی تھی۔ مرکزی کابینہ نے مارچ میں ہی 15 ایل سی ایچ کی خریداری کی منظوری دی تھی۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں