پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جسم پر زخموں کے نشانات بھی ہیں اور ابتدائی طور پر یہ قتل معلوم ہوتا ہے۔جموں کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس مکیش سنگھ نے بتایا کہ جموں و کشمیر جیل کے ڈائریکٹر جنرل ہیمنت لوہیا کی لاش مشکوک حالات میں ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ مشتبہ قتل کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو ملازمہ مفرور ہے۔اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ فرانسک ٹیم اور کرائم ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔پولیس نے نعش قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معاملے کی جانچ جاری ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں