آج وزیراعظم نریندر مودی پہنچےڈیرہ بیاس، رادھا سوامی ست سنگ کے پرمکھ بابا جی گوریندر سنگھ ڈھلوں سے کی ملا قات - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

5 نومبر، 2022

آج وزیراعظم نریندر مودی پہنچےڈیرہ بیاس، رادھا سوامی ست سنگ کے پرمکھ بابا جی گوریندر سنگھ ڈھلوں سے کی ملا قات

بیاس:پنجاب کے امرتسر شہرمیں وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کو بیاس میں واقع ڈیرا رادھا سوامی ست سنگ کے پرمکھ بابا گوریندر سنگھ ڈھلوں سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نریندر مودی بیاس جانے کیلئے آج صبح آدم پور ہوائی اڈ پر پہنچے جہاں پنجاب کے کابینی وزیر برہما شنکر جمپا،چیف سکریٹری وجے کمار نجوا اور پولیس ڈائریکٹر جنرل گورو یادونے ان کا استقبال کیا۔

رادھا سوامی ست سنگ ،جسے ڈیرا بابا جے مل سنگھ جی  کے نام سے بھی جانا جاتا ہے،امرتسر شہر سے تقریبا 45 کلومیٹر دور بیاس شہر میں  دریائے بیاس کے کنارے واقع ہے۔ملک بھر میں  اور بیرون  ممالک اان کے پیروکارہیں،خصوصا پنجاب،ہریانہ اور ہماچل پردیش میں۔

ملاقات کے بعد مسٹر مودی ہماچل پردیش کیلئے روانہ ہوگئے جہاں 12 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر وہ ہماچل پردیش کے سندر نگر اور سولن میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں