ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک اوراسکینڈل، نشے میں دھت شخص نے 8 سالہ بچی کے ساتھ کی بدتمیزی - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

8 جنوری، 2023

ایئر انڈیا کی فلائٹ میں ایک اوراسکینڈل، نشے میں دھت شخص نے 8 سالہ بچی کے ساتھ کی بدتمیزی

ممبئی: ایئر انڈیا کی فلائٹ میں پیشاب کرنے کا معاملہ ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے۔ فلائٹ میں خاتون پر پیشاب کرنے کے معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور ایئر انڈیا نے پائلٹ سمیت عملے کے ارکان کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔ اس دوران ایک پرانا معاملہ زیر بحث آگیا ہے۔ دراصل ستمبر میں بھی طیارے میں ایک مسافر کے ساتھ بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ایئر انڈیا نے ہفتے کے روز کہا کہ ستمبر میں ممبئی-لندن کی پرواز میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔

اس کے بعد بدتمیزی کرنے والے مسافر کو میٹروپولیٹن پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ مسافر شراب کے نشے میں تھا اور اس نے آٹھ سالہ بچی کو نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش بھی کی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ 5 ستمبر کا ہے۔ لڑکی کی والدہ اور 20 سالہ بھائی کی شکایت کے مطابق وہ فلائٹ AI-131 میں سفر کر رہے تھے۔ سفر کے دوران نشے میں دھت مسافر نے بچی کو نامناسب طریقے سے چھونے کی کوشش کی تھی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن(ڈی جی سی اے) کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ اس واقعہ کی اطلاع انہیں نہیں دی گئی تھی۔ تاہم، ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ مبینہ مجرم کو میٹرو پولیٹن پولیس نے لینڈنگ کے وقت پرواز سے باہر نکال دیا گیا۔

ایئر انڈیا کے کیبن کریو نے میٹروپولیٹن پولیس کو بیان دیا اور بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع 19 ستمبر 2022 کو ڈی جی سی اے کو دی گئی۔ وہیں ایئر لائن کے ترجمان نے کہا کہ ایئر انڈیا اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ 5 ستمبر 2022 کو ممبئی سے لندن کی پرواز میں ایک واقعہ پیش آیا تھا۔ کیبن کریو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مجرم کو الگ کر دیا۔ متاثرہ کی فوری مدد کی گئی اور اسے اور اس کے خاندان کو متبادل نشستوں پر منتقل ہونے میں مدد سمیت تمام مدد فراہم کی گئی۔

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں