پاکستان میں ایک دیسی ساختہ بم دھماکے میں 2فوجی ہلاک - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

9 اپریل، 2023

پاکستان میں ایک دیسی ساختہ بم دھماکے میں 2فوجی ہلاک



پشاور
: پاکستان کے قبائلی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں ہفتے کے روز ایک دیسی ساختہ بم(آئی ای ڈی) دھماکے میں کم از کم دو فوجی ہلاک ہوگئے۔ڈان نیوز ایجنسی نے پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں نائب صوبیدار حضرت گل (37) اور کانسٹیبل نذیر اللہ معصود (34) ہلاک ہوئے۔

ڈان کی خبر کے مطابق آئی ایس پی آر آر کا کہنا تھا کہ واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا  لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ اسی طرح کا ایک واقعہ جمعہ کی شام ضلع صوابی میں بھی پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر دستی بم پھینکا جس سے ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔فطار سے چند منٹ قبل مشہور یار حسین مارکیٹ میں صوابی پر حملے کی اطلاع ملی تھی۔ 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں