ہیلی کاپٹر میں ڈونالڈ ٹرمپ اور میلانیا میں ہوئی زبردست تکرار، دیکھیں ویڈیو - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

27 ستمبر، 2025

ہیلی کاپٹر میں ڈونالڈ ٹرمپ اور میلانیا میں ہوئی زبردست تکرار، دیکھیں ویڈیو

نیو یارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے واپسی کے وقت امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے درمیان میرین ون ہیلی کاپٹر میں تیز تلخ بحث کی جھلک کیمرے میں قید ہو گئی ہے۔ یہ منظر اس وقت کا ہے جب دونوں نیویارک سے واپس آ کر وائٹ ہاوس کے ساوتھ لان پر لینڈ کر رہے تھے۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی بیوی کی طرف انگلی اٹھا کر کچھ کہتے ہیں، جس پر میلانیا سر ہلا کر اختلاف ظاہر کرتی ہیں۔ اس کے کچھ لمحوں بعد دونوں ہیلی کاپٹر سے اترتے ہیں اور ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے لان عبور کرتے ہیں، لیکن ان کے چہروں پر واضح تناو جھلکتا ہے۔

اس واقعے نے ایک بار پھر سے ٹرمپ جوڑے کے رشتے کو لے کر قیاس آرائیوں کو ہوا دے دی ہے۔ معروف مصنف مائیکل وولف پہلے ہی دعویٰ کر چکے ہیں کہ ڈونالڈ اور میلانیا ٹرمپ اب ایک عام شادی شدہ جوڑے کی طرح ساتھ نہیں رہتے۔ انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ دونوں "الگ الگ زندگی" گزارتے ہیں اور ان کا رشتہ ایک رسمی بندھن بن کر رہ گیا ہے۔

حالانکہ وائٹ ہاوس نے وولف کے بارے میں سخت ردعمل دیا ہے، انہیں جھوٹا اور جعلی قرار دیا ہے، لیکن اس کے باوجود کئی رپورٹس میلانیا کی مسلسل غیر موجودگی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، میلانیا زیادہ تر وقت نیویارک میں گزارتی ہیں اور واشنگٹن میں کم ہی نظر آتی ہیں۔ رپورٹس کہتی ہیں کہ اگر ٹرمپ دوبارہ وائٹ ہاوس میںرہتے ہیں، تب بھی میلانیا "پارٹ ٹائم فرسٹ لیڈی" کا کردار ہی ادا کریں گی۔

اس سال اگست میں الاسکا میں ہونے والی ایک اہم میٹنگ سے بھی میلانیا غیر حاضر رہیں، جہاں ٹرمپ نے خود روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ان کا خط دیا۔ اس کے علاوہ، جب ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور دیگر یورپی رہنماو¿ں کا استقبال کیا، تب بھی میلانیا موجود نہیں تھیں۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ کے دوسرے دور صدارت کے دوران میلانیا اب تک صرف 19 عوامی تقریبات میں ہی نظر آئی ہیں، جبکہ پہلے دور صدارت کے اسی مرحلے میں وہ 40 بار عوامی طور پر نظر آئی تھیں۔ ستمبر میں برطانیہ کے سرکاری دورے پر میلانیا ٹرمپ کے ساتھ ضرور گئی تھیں، لیکن وہاں بھی رپورٹس کے مطابق، ونڈسر کیسل میں دونوں نے الگ الگ سویٹس میں رات گزاری۔

میرین ون میں ہوا یہ حالیہ ٹکراو اس وقت ہوا ہے جب ٹرمپ اقوام متحدہ میں ہوئی کچھ تکنیکی خرابیوں کو لے کر کافی ناراض دکھائی دیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہیں اور میلانیا کو "تین خطرناک واقعات" کا سامنا کرنا پڑا - ایک بند پڑی ایسکلیٹر، ایک خراب ٹیلی پرامپٹر، اور مبہم آڈیو سسٹم۔

حالانکہ، اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایسکلیٹر کی خرابی وائٹ ہاوس کے اپنے ویڈیوگرافر کی جانب سے ٹریگر کی گئی سکیورٹی سسٹم کی وجہ سے ہوئی، جبکہ ٹیلی پرامپٹر ٹرمپ کی اپنی ٹیم کے کنٹرول میں تھا اور آڈیو نظام ہمیشہ ہیڈسیٹ پر مبنی رہا ہے۔

ٹرمپ نے ان واقعات کو اپنے پرانے گلے شکوے سے جوڑتے ہوئے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے ارکان سے کہاآپ کے ملک دوزخ کی طرف جا رہے ہیں۔”

قابل ذکر ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی سربراہ مملکت کی ذاتی زندگی عوامی گفتگو کا حصہ بنی ہو۔ کچھ مہینے پہلے فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور ان کی اہلیہ بریجٹ کے درمیان بھی ہوائی جہاز میں ہلکی تکرار دیکھنے کو ملی تھی، جس پر ٹرمپ نے طنز کرتے ہوئے کہا تھا، “دروازہ بندرکھنا نہ بھولیں۔”

فی الحال، وائٹ ہاوس کی طرف سے اس پورے معاملے میں کوئی سرکاری ردعمل نہیں آیا ہے، لیکن میرین ون کا یہ لمحہ یقیناً ٹرمپ اور میلانیا کے رشتے کو لے کر ایک نئی بحث چھیڑ گیا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں