پریتی زِنٹانے ہماچل کے لیے بڑھایا ہاتھ،متاثرین کی امداد کے لئے دیے 30لاکھ روپے - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

22 ستمبر، 2025

پریتی زِنٹانے ہماچل کے لیے بڑھایا ہاتھ،متاثرین کی امداد کے لئے دیے 30لاکھ روپے

پریتی زِنٹانے ہماچل کے لیے بڑھایا ہاتھ،متاثرین کی امداد کے لئے دیے 30لاکھ روپے


پریتی زِنٹانے ہماچل کے لیے بڑھایا ہاتھ،متاثرین کی امداد کے لئے دیے 30لاکھ روپے

 نیشنل ڈیسک: بالی وڈ اداکارہ اور ہماچل پردیش کے شیملہ سے تعلق رکھنے والی پریتی زِنٹانے اپنے گھر یلو علاقہ میں آنے والی آفت کے بعد مدد کا ہاتھ بڑھایا ہے۔ انہوں نے اپنی آئی۔پی۔ایل ٹیم، پنجاب کِنگز کی طرف سے 30 لاکھ روپے کی مالی مدد کی ہے۔ یہ رقم منڈی اور کلّو اضلاع میں ہوئے بھاری نقصان کے بعد جاری کی گئی م ہے راحت کے کاموں کے لیے ہے۔ انہوں نے یہ مدد شیملہ کے سَربجِیت سنگھ بو±بی کی تنظیم کو سونپی ہے۔ سَربجِیت سنگھ بوبی نے اس تعاون کے لیے پریتی زِنٹاکا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ”میری بہن پریتی زِنٹانے منڈی اور کلّو میں راحت کے کاموں کے لیے 30 لاکھ روپے کا تعاون دیا ہے۔ ان کی ٹیم پنجاب کِنگز کی طرف سے دی گئی اس مدد کے لیے ہم ان کا شکریہ کرتے ہیں۔“

سَربجِیت بوبی نے یہ بھی بتایا کہ کلّو ضلع کے آفت زدہ دیہاتوں کو ابھی بھی سب سے زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہم پہلے سے منڈی کے سَرّاج علاقے میں پوری لگن سے کام کر رہے ہیں اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔ اب ہمارا مرکزی دھیان کلّو ضلع، خاص طور پر بانجار اور سینج جیسے دیگر متاثرہ علاقوں پر ہے، جہاں لوگ ابھی بھی مدد کا انتظار کر رہے ہیں۔“ کلّو ضلع میں مجموعی طور پر 69 سے زیادہ دیہات اس قدرتی آفت سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کئی دیہات تو مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں، جہاں تک مدد پہنچانا بھی مشکل ہو رہا ہے۔ مَتلا دیہات میں ایک کلومیٹر سے زیادہ لمبی دراڑ پڑ چکی ہے اور دیہات کی سڑکوں کو بھی بری طرح نقصان ہوا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں