جالندھر: سینئر سٹیزن کونسل کی طرف سے پنجاب کیسری گروپ کے چیف ایڈیٹرشری وجے چوپڑہ جی کی اہلیہ شریمتی سو دیش چوپڑہ کو وقف فری مہندی کیمپ لگایا گیا۔ اس موقع پرشری وجے چوپڑہ مکھ مہمان کے طور پر پہنچے۔
جالندھر کے میئر اونیّت دھیر نے شریمتی سو دیش چوپڑہ جی کو عقیدت کے پھول پیش کیے اور وجے چوپڑہ جی کا آشیرواد لیا۔
اور سابق ایم ایل اے کے ڈی بھنڈاری اور دنیش ڈھل مکھ مہمان کے طور پر شامل ہوئے۔ علاقے سے بڑی تعداد میں خواتین اور لڑکیوں نے فری مہندی کیمپ کا فائدہ اٹھایا اور فری مہندی لگوائی۔ اس کیمپ میں مجموعی طور پر 400 سے زائد خواتین اور لڑکیوں نے فری مہندی کیمپ کا فائدہ اٹھایا۔
امر شہید لالہ جگت نارائن ٹریننگ سکولوں میں سیکھ کر لڑکیوں اور اسٹاف ٹیچرز نے آئی ہوئی لڑکیوں کے ہاتھوں پر مہندی لگائی۔ اس موقع پر لال دوارہ مندر میں چل رہے سکول کی پرنسپل انیتا شرما، ساکشی شرما، رجنی شرما، اور بستی شیخ سینٹر کی میڈم شریمتی سشما رانی، شریمتی سدھا شرما موجود تھیں۔
کونسل کے ڈپٹی چیف پٹرن اور سابق پردھان جگندھر کرشن شرما، وریندر شرما،گوپال کرشن، جے دیو ملہوترا، تلک راج، یوگیش کوہلی، ونود سلوان، جگل کشور، جیت کور، سروج بال، بنا مہاجن، رادھا چوہان، آنو گپتا اور دیگر موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں