ترکی میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر11 ہو ئ - شیر پنجاب اردو نیوز About us| Contact US| Privacy Policy| Disclaimer| Terms And Conditions| Sitemap|

Translate

5 مارچ، 2021

ترکی میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں مہلوکین کی تعداد بڑھ کر11 ہو ئ

 


انقرہ : ترکی کے مشرقی صوبہ بیتلیس میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے گرجانے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

یہ اطلاع ترکی کی وزارت دفاع نے دی ہے۔ ترکی فوج کا ایک کاگر ہیلی کاپٹر جمعرات کو اس وقت حادثہ کا شکار ہوگیا جب وہ بنگول سے تاتوان کی جانب جا رہا تھا۔

اس سے قبل وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس حادثے میں نو افراد کی موت اور چار زخمی ہوئے تھے۔ اس حادثے میں ترکی فوج کے آٹھویں کور کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عثمان ارباز بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس حادثے کے لئے ہیلی کاپٹر میں آئی تکنیکی خرابی اور موسم سے متعلق صورتحال کو ذمہ دار ٹھہرایا جارہا ہے۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں